The first episode aired on TRT in Turkey, with Urdu dubbing in Pakistan

pakistan cinema-reuters

صلاح الدین ایوبی پر پاکستانی-ترک ڈرامہ سیریز کا کراچی میں پریمیئر

پہلی قسط ترکی میں ٹی آر ٹی پر جاری، پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر ہو گا

 ویں صدی کے مشہور مسلم سپہ سالار صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی پاکستانی-ترک ڈرامہ سیریز کی پہلی قسط کا جمعرات کو کراچی میں پریمیئر ہوا جس کے پاکستانی پروڈیوسرز نے کہا۔ “ہمیں سپر مین کی ضرورت نہیں۔ ہمیں اپنے حقیقی ہیرو مل گئے ہیں۔”

مصر اور شام کے اولین سلطان اور ایوبی خاندان کے بانی صلاح الدین ایوبی (1138-1193) نے لیونٹ میں صلیبی ریاستوں کے خلاف مسلم فوجی مہم کی قیادت کی جس میں جدید دور کے اردن، لبنان، شام، اسرائیل اور بعض ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ 1187 میں حطین کی جنگ کے بعد اس نے یروشلم کو صلیبیوں سے واپس لے لیا جنہوں نے 88 سال قبل فلسطین کو فتح کیا تھا۔

‘صلاح الدین ایوبی’ کے عنوان سے یہ سیریز پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترکی کی اکلی فلمز کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ اس کی شوٹنگ استنبول میں 200 ایکڑ اراضی پر محیط سیٹ پر کی گئی ہے جس کی ملکیت شریک پروڈیوسر کاشف انصاری کی ہے۔ اس شو کو ترکی زبان میں تیار کیا گیا ہے لیکن جلد ہی دنیا بھر کے شائقین کے لیے اردو، انگریزی اور عربی میں ڈب کیا جائے گا۔

انصاری اور شاہ فلمز کے جنید علی شاہ نے پریمیئر کے موقع پر عرب نیوز کو بتایا، “یہ ڈرامہ صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہے۔ دنیا کو دکھانے کی یہ ہماری چھوٹی سی کوشش ہے کہ امن سے رہنا ممکن ہے۔”

“ہمیں سپر مین کی ضرورت نہیں ہے، آئرن مین کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں اپنے حقیقی ہیرو مل گئے ہیں اور یہ اس وقت کے بارے میں ہے کہ پوری میڈیا انڈسٹری نے دنیا کو ہلکا سا ہلانا [اور] دکھانا شروع کر دیا کہ اسلامی تعلیمات دراصل کیا ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ صلاح الدین ایوبی کا نام اتنا بڑا تھا کہ اس کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے انہیں ترکیہ کے ایک ایسے پروڈکشن ہاؤس کی ضرورت تھی جس کے ناظرین کی تعداد اچھی ہو اور وہ اسے دنیا بھر کے تمام لوگوں تک پہنچا سکے۔

شاہ کے مطابق صلاح الدین ایوبی کی تین گھنٹے کی پہلی قسط ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے نشر کی ہے۔ آئندہ اقساط ڈھائی گھنٹے کی ہوں گی جو ترک زبان میں ہفتے میں ایک بار ریلیز کی جائیں گی۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ پاکستانیوں کو یہ شو جلد ہی مقامی ٹی وی چینل پر دیکھنے کو ملے گا۔

شاہ نے کہا۔ “ہم تمام اقساط کو سب ٹائٹل دیں گے۔ ہم انہیں انگریزی، اردو اور عربی میں ڈب کریں گے اور باقی دنیا [اسے دیکھے گی]۔”

پاکستانی اسے ایک مقامی چینل پر دیکھ سکیں گے۔ ہم چند چینلز سے بات کر رہے ہیں اور آئندہ دو ہفتوں میں ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔”

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سیریز کے اگلے سیزن میں پاکستانی اداکاروں کو “شامل” کریں گے۔

شو کے لیے منتخب کردہ پاکستانی اداکاروں میں عائشہ عمر اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں جن کے دوسرے سیزن کا حصہ بننے کا امکان ہے۔

عائشہ عمر نے عرب نیوز کو بتایا، “ظاہر ہے کہ انہیں ترک اداکاروں سے شروعات کرنی تھی۔ ہمیں اپنی ورکشاپس کرنی ہیں۔ ترکی زبان سیکھنی ہے اور [پھر] ان کے ساتھ کام کرنا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ خاص طور پر اس شو میں ان کی شرکت کے امکان کے بارے میں پرجوش ہیں۔

عائشہ عمر نے کہا۔ “جب میں بہت چھوٹی تھی، میری والدہ واقعی اسلامی تاریخ سے واقف تھیں اور وہ ہمیں [اس کے بارے میں] بتاتی تھیں۔ صلاح الدین ایوبی ان کا پسندیدہ کردار تھا۔”

“تو جب میں نے انہیں بتایا کہ میں اس (سیریز) کے لیے آڈیشن دینے جا رہی تھی تو انہوں نے کہا، ‘اوہ میرے خدا، مجھے یقین نہیں آ رہا’۔ یہ ان کا خواب پورا ہونے کی مانند تھا۔”

پروڈیوسر کے مطابق ہمایوں سعید سیریز کے اگلے سیزن میں ایک دو اقساط میں نظر آئیں گے۔ ایک بار انہیں کوئی “متحرک” کردار مل جائےَ۔”

انہوں نے عرب نیوز کو بتایا۔ “صرف میں ہی نہیں، دیگر اعلیٰ پاکستانی اداکار بھی اس کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ حمزہ علی عباسی، عدنان صدیقی، فواد خان وغیرہ۔”

“جس طرح [دیریلیس] ارطغرل کو بین الاقوامی سطح پر ہر جگہ نشر کیا گیا خواہ وہ مصر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، روس، اور پاکستان ہوں یا حتیٰ کہ ہندوستان تو یہ سیریز بھی اسی طرح جگہ جگہ جائے گا۔”

ہمایوں سعید اور عائشہ عمر شروع سے ہی اس سیریز سے وابستہ ہیں۔ تاہم سعید کے مطابق ترکی کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن کے لیے تعاون کرنے کی تجویز عدنان صدیقی کی تھی جب وہ دیریلیس ارطغرل کا سیٹ دیکھنے گئے تھے۔

صدیقی نے عرب نیوز کو بتایا، “[پاکستان میں] سیریز کی نمائش کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ دیکھیں اور زبانی گفتگو سے اسے آگے پھیلائیں۔”

“کئی چینل مالکان بھی موجود ہیں، وہ اسے ضرور دیکھیں گے اور جائزہ لیں گے۔ ان کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس ہوگی اور دیکھیں گے کہ [پاکستان میں سیریز کی ریلیز کے لیے] معاملات کیسے سامنے آتے ہیں۔”

Leave a comment

Quote of the week

"People ask me what I do in the winter when there's no baseball. I'll tell you what I do. I stare out the window and wait for spring."

~ Rogers Hornsby

Designed with WordPress

Design a site like this with WordPress.com
Get started